15 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈرون طیارے خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑوں کی مسلسل تصاویر بنارہے ہیں ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی صورتحال کچھ ایسی ہے کہ امریکیوں میں اتنی جرات نہیں کہ ایک بار پھر اپنے ڈرون طیاروں کو ایرانی حدود میں جاسوسی کےلئے بھیج دیں۔علاءالدین بروجردی نے ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈرون طیارے ، خلیج فارس میں موجود امریکہ کے بحری بیڑوں کی سرگرمیوں کو مکمل طورپر کنٹرول کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے کئی ڈرون طیاروں کو اتارکر الکٹرانیک جنگ میں اپنی فوقیت ثابت کردی ہے  کہا کہ علاقے میں امریکی فورسز کی سرگرمیوں کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس مکمل اطلاعات ہیں جس سے ٹکنالوجی کےلحاظ سے دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مدمقابل ہماری آمادگی کا پتہ چل جاتا ہے۔

.......

/169